Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے بڑی تعداد میں چاغی شہر اور دالبندین کے مختلف علاقوں میں داخل ہو کر ناکہ بندی کی اور اہم سرکاری عمارتوں بشمول پولیس و لیویز تھانوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔مسلح افراد نے مبینہ طور پر پولیس تھانے سے اسلحہ اور گاڑیاں اپنی تحویل میں لینے کے بعد عمارت کو آگ لگا دی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور کوئٹہ-تفتان شاہراہ کے مختلف مقامات پر مسلح ناکہ بندی کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
شہر میں مختلف مقامات پر فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ پیش قدمی کی کوشش کرنے والی سیکیورٹی فورسز (ایف سی) کے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان بھر میں حالیہ دنوں میں شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، جس میں درجنوں عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور سویلینز بھی شہید ہوئے ہیں۔ چاغی اور گردونواح میں سیکیورٹی کی صورتحال تاحال انتہائی حساس ہے۔
