Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

پیر (6 جولائی) کی رات عسکریت پسندوں کے ایک بڑے گروپ نے بلوچستان کے ضلع زیارت میں مانگی ڈیم پراجیکٹ پر قائم پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے ابتدائی مرحلے میں 9 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔اسی حملے کے دوران عسکریت پسندوں نے وہاں تعینات دیگر 18 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اغوا کر لیا اور قریبی پہاڑی علاقے کی طرف فرار ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے فوری طور پر گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ اس دوران عسکریت پسندوں نے دباؤ میں آکر حراست میں موجود تمام 18 یرغمالی سیکیورٹی اہلکاروں کو بے دردی سے شہید کر دیا۔سیکیورٹی فورسز کی بھرپور اور سخت جوابی کارروائی میں اس کارروائی میں ملوث 26 شدت پسند مارے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث شدت پسندوں کا تعلق عسکریت پسند تنظیموں فتنہ الخوارج سے تھا، جن کے خلاف زیارت کے پہاڑی سلسلوں میں سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔