Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد [ اسٹاف رپورٹر]وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیارت میں پولیس چوکی پر حملے کی مذمت۔ شہیدایس ایچ اوز سمیت پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت۔۔ شہداء کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر کی دعا۔۔ شہداء کے خون کا حساب لیا جائے گا۔ ۔کسی کو بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔۔امن دشمن دہشتگردوں کے سد باب تک ان کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے،،وزیراعظم محمدشہبازشریف
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے مانگی (کچ مانگی فیز تھری) میں گزشتہ رات دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چوکی پر ایک شدید حملہ کیا گیا ہے۔دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں بلوچستان پولیس کے 9 افسران و اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔شہید ہونے والوں میں دو ایس ایچ اوز — ایس ایچ او تھانہ مانگی (محمد حسین) اور ایس ایچ او تھانہ کاوس (صحبت خان) — کے علاوہ اے ٹی ایف انچارج ہیڈ کانسٹیبل سیف اللہ اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔
ڈی ایس پی غلام سرور سمیت 8 پولیس اہلکار دشوار گزار پہاڑی راستوں سے بحفاظت تھانہ کاچ پہنچنے میں کامیاب رہے، جبکہ ایک کانسٹیبل کو بحفاظت بازیاب بھی کرا لیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسز (ایف سی، بلوچستان پولیس، سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف) نے علاقے میں مشترکہ طور پر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کے شدید نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔