زیارت مانگی ڈیم کے علاقے میں دہشتگردوں کی پولیس پر فائرنگ 9 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع زیارت میں مانگی ڈیم (فیز تھری) کے علاقے میں دہشت گردوں نے پولیس کی نفری پر اچانک حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق، یہ حملہ مانگی ڈیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر کیا گیا۔ دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان کافی دیر تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔حملے میں جاں بحق ہونے والے تمام 9 پولیس اہلکاروں کے جسدِ خاکی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال زیارت منتقل کیا گیا۔

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری کو موقع پر طلب کر لیا گیا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی گرفتاری اور علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔اس حملے کے بعد صوبے بھر میں اور خاص طور پر زیارت اور اس کے گردونواح کے اضلاع میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *