ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای اور اہلِ خانہ کے تابوت قم روانہ کر دیے گئے

ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے انتظامات کرنے والے ادارے کے سربراہ حسن حسن زادہ کا کہنا ہے کہ تہران میں ہونے والا جلوس شیڈول کے مطابق ختم ہو گیا تھا جس کے بعد تابوتوں کو قم شہر بھجوا دیا گیا۔

آج علی الصبح علی خامنہ اور ان کے بعض اہلِ خانہ کے تابوت، جو تقریباً چار ماہ قبل ان کے ہمراہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوئے تھے، تہران کے مصلیٰ سے ایک ٹرالر پر روانہ کیے گئے تھے۔ اس جلوس نے آزادی سکوائر تک 10 کلومیٹر طویل راستہ طے کیا تھا جس میں کئی گھنٹے لگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *