گوادر کی تحصیل جیونی کے علاقے پانوان میں پاکستان کوسٹ گارڈز اور سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر ایک خودکش کار بم حملہ

گوادر [ م ڈ] اس حملے کے نتیجے میں کم از کم 3 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔بارود سے بھری ایک مال بردار گاڑی (مزدا ٹرک) کو کیمپ کی عمارت سے ٹکرایا گیا، جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور عمارت کا ایک بڑا حصہ منہدم ہو گیا۔حکام کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور وہاں سے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے علاوہ شواہد اکٹھے کیے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور کوسٹل ہائی وے سمیت مختلف راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *