مولانا عبدالواسع کی نظر بندی کے باعث مولانا کمال الدین قائم مقام صوبائی امیر مقرر

کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علماء  اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر حضرت مولانا عبدالواسع صاحب کی نظر بندی کے پیشِ نظر جماعتی امور اور تنظیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے صوبائی نائب امیر حضرت مولانا کمال الدین صاحب کو قائم مقام صوبائی امیر مقرر کر دیا گیا ہے، وہ مولانا عبدالواسع صاحب کی عدم موجودگی میں صوبائی امیر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ تمام صوبائی، ضلعی اور تحصیل ذمہ داران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جماعتی نظم و ضبط کے مطابق قائم مقام صوبائی امیر کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *