Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پشتونخوا وطن اور برصغیرہند کی آزادی کے عظیم سالار خان شہید عبدالصمدخان اچکزئی کے شہادت کی 53ویں برسی کو پشتونخوا وطن اور ملک کے اہم مراکز میں عزت و احترام کے ساتھ منائے گی۔ پارٹی تمام اضلاع کے دفاتر میں پارٹی کارکن آزادی کے عظیم سالار خان شہید کو ان کے عظیم قربانیوں، قومی خدمات اور کارناموں پر خراج عقیدت پیش کرینگے اور ان کے متعین کردہ قومی اہداف، محکوم پشتونخوا وطن کی قومی خودمختاری، قومی وحدت اور قومی شناخت کی بحالی، سیوی، بولان تا چترال بشمول اٹک و میانوالی متحدہ قومی صوبہ پشتونخوا کی تشکیل اور پشتون وطنپال اور محنت کش عوام کی قومی و جمہوری اقتدار کی قیام، پاکستان میں قومی برابری پر مبنی جمہوری فیڈریشن کی اور آزاد افغانستان کی استقلال، ملی حاکمیت اور سلامتی کی دفاع اور ملک میں دہشتگردی کے خاتمے اور اپنے قومی وسائل پر قومی واک و اختیار قائم کرنے کیلئے جدوجہد کی پختہ عزم کا اعادہ کریگی۔