Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں تین دسمبر سے سستا آٹا ملنا شروع ہوجائے گا، کوئٹہ اور مستونگ میں بیس کلو آٹا کا تھیلا2465روپے جبکہ پشین میں 2475روپے کا دستیاب ہوگا ۔ ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹی مینجمنٹ شجاع کھوسہ نے بتایا کہ حکومت بلوچستان اور پاسکو کے درمیان 57500میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا معاہدہ ہونے کے بعد ڈیرہ مراد جمالی،ڈیرہ اللہ یا اور اوستہ محمد میں پاسکو کے گوداموں سے فلار ملز اور چکیوں کو گندم کی سپلائی شروع کردی گئی ہے، ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹی مینجمنٹ شجاع کھوسہ نے بتایا کہ توقع ہے کہ تین دسمبر سے پہلے مرحلے میں کوئٹہ،پشین اور مستونگ سیل پوائنٹس پر سستا آٹا دستیاب ہوگا، کوئٹہ اور مستونگ میں بیس کلو آٹا کا تھیلا2465روپے جبکہ پشین میں 2475روپے کا دستیاب ہوگا،اسی طرح گوادر میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2555آواران،شیرانی میں 2525جبکہ پنجگور میں 2515میں دستیاب ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ سیل پوائنٹس پر سستا آٹا کی فروخت تین ماہ کے لئے ہوگی آئندہ سال فروری میں نئی فصل آنے کے بعد عام دوکانوں پر بھی آٹے کی ریٹس میں کمی ہوجائے گی۔