Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے اسکریننگ ٹیسٹ، تحریری امتحانات اور بھرتیوں سے متعلق دیگر امتحانات کے انعقاد کے لیے کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں سات تعلیمی اداروں کو مفت امتحانی مراکز نامزد کردیا ہے۔سیکرٹری محکمہ کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان محمد ہاشم غلزئی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BUITEMS) اور گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کینٹ کو امتحانی مراکز نامزد کیا گیا ہے۔علاقائی امتحانی مراکز میں یونیورسٹی آف لورالائی، میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار، شہید میر سکندر زہری یونیورسٹی خضدار اور یونیورسٹی آف تربت شامل ہیں۔یہ تعلیمی ادارے بی پی ایس سی کو ضرورت کے وقت امتحانی مراکز کے طور پر دستیاب ہوں گے۔ یہ مراکز ہفتہ وار تعطیلات اور جمعہ سے اتوار کے دوران بھی استعمال کیے جاسکیں گے۔نوٹیفکیشن میں متعلقہ جامعات کے رجسٹرارز اور ڈائریکٹر کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن بلوچستان کو ہدایت کی گئی ہے کہ نامزد اداروں میں امتحانی ہالز، کلاس رومز، نشستوں کے انتظامات اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ متعلقہ ادارے بی پی ایس سی کو امتحانات کے شفاف، مؤثر اور بلاتعطل انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔