Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما حاجی خان محمدبڑیچ،اختر بلوچ، پیپلز لیبر بیورو کے صوبائی صدر شاہجہان گجر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پارٹی کے 59ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا یوم تاسیس جو ش و خرو ش سے منایا جائے گا،پاکستان پیپلز پارٹی غریب مزدور طبقے کی جماعت ہے پیپلز پارٹی نے ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی قائد شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا،1973 کا آئین اور عوام کوووٹ کا حق دلوایا جبکہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی سے لیس کرکے ملک کا دفاع ناقابل شکست جبکہ آصف علی زرداری نے صوبوں کو خودمختیاری دیکر ملک میں اصل جمہوریت قائم کی ہماری جنگ استحصالی قوتوں سے ہے غربت پسماندگی عوام کا مقدر ہر گز نہیں پاکستان تمام وسائل سے مالامال ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے لوگوں کو آج کے دن زبان دی،محروم و محکوم طبقات کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ دیا، بھٹو کے جیالے آج بھی اپنے شہید قائدین کے اصولوں و نظریات پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے سر زمین بے آئین کو 73 کے آئین کا جمہوری تحفہ دیا ملک میں جمہوریت کا تسلسل پی پی پی کی مرہون منت ہے ملک قوم اور جمہوریت کی خاطر پی پی پی عہدیداران و کاکنان نے صعوبتیں برداشت کیں لیکن کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے معاہدات اور سمجھوتوں کی بجائے ملک و ملت کیلئے شہادتوں کو ترجیح دی،قومی اور عوامی خدمات پر بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کو قائد عوام کا خطاب ملابھٹو خاندان نے ملک وملت کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے پی پی پی ایک تحریک کا نام اوجیالے اس کے روح رواں ہیں۔