نام نہاد جمہوریت پسندوں نے آمریت کی آغوش میں پناہ لے کر جمہوریت کے سینے میں خنجر گھونپا ہے،جمعیت علماء  اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ (ویب ڈیسک) جمعیت علماء  اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق کی قیادت میں مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری سمیت اراکین صوبائی اسمبلی اور ملک بھر میں مرکزی و صوبائی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں، قیادت کو عوامی اجتماعات سے روکنے اور جماعتی سرگرمیوں و اجتماعات پر عائد غیر آئینی پابندیوں کے خلاف ضلعی دفتر سے ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی جناح روڈ، قندہاری بازار، شارع اقبال اور میزان چوک سے ہوتی ہوئی منان چوک پہنچی جہاں ایک بڑے جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق،صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ،مفتی محمد روزی خان، ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، حاجی عین اللہ شمس، مولانا حافظ حسین احمد شرودی، مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مفتی محمد احمد، جمعیت لائیرز فورم کے صدر ملک خلیل کاکڑ ایڈوکیٹ، پشتونخوا نیشن پارٹی کے ندا سنگر،اے این پی کے ثناء اللہ کاکڑ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل تک آئین اور جمہوریت کے علمبردار بننے والے آج اپنے طرزِ عمل سے آمرانہ ادوار کی تمام حدود عبور کرچکے ہیں۔ نام نہاد جمہوریت پسندوں نے آمریت کی آغوش میں پناہ لے کر جمہوریت کے سینے میں خنجر گھونپا ہے۔ جمہوری آزادیوں، آئینی حقوق اور سیاسی اختلافِ رائے کو دبانے کے یہ اقدامات جمہوری دعوؤں کی کھلی نفی ہیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ جمہوریت محض اقتدار کے حصول، سیاسی نعروں اور حکومتی مراعات کا نام نہیں بلکہ آئین کی بالادستی، شہری آزادیوں، سیاسی اختلافِ رائے کے احترام اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کا نام ہے۔ افسوس کہ جمہوریت کے دعوے دار آج سیاسی مخالفین کی آواز دبانے قیادت کو پابندِ سلاسل کرنے اور عوام سے ان کا جمہوری حقوق چھیننے پر تلے ہوئے ہیں۔ جمعیت علماء  اسلام ایسی غیر جمہوری اور آمرانہ روش کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء  اسلام نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی، پارلیمان کی خودمختاری اور جمہوری آزادیوں کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی ہے۔ گرفتاریوں، دھمکیوں، پابندیوں اور ریاستی دباؤ کے ذریعے ہماری آواز دبائی نہیں جاسکتی۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سیاسی قیادت اور کارکنوں کو خوف زدہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *