Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد۔(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد آصف خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد آصف خان کا اچانک انتقال پارٹی کے لئے ایک بڑا صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم محمد آصف خان ایک مخلص، وفادار اور نظریاتی جیالے تھے جنہوں نے پارٹی کے لئے ہمیشہ خلوص اور لگن سے خدمات انجام دیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے محمد آصف خان کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔