پشاور، اندرون رامداس بازار محلہ زرگران میں گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر کے 4 کمرے متاثر ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا، ترجمان ریسکیو

پشاور(ویب ڈیسک)پشاور کے علاقے اندرون رامداس بازار محلہ زرگران میں گیس سلنڈر دھماکے سے گھر کے چار کمرے متاثر ہو گئے، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیوکے مطابق دو فائر وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں اور اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا، ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ متاثرہ مقام پر کولنگ کا عمل جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *