Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

پشاور(ویب ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے نافذ ہے، عوامی ریلیف، ترقیاتی منصوبوں اور اداروں کی اصلاحات کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیس کی تمام ضروریات پوری کی جا رہی ہیں، اینٹی ڈرون سسٹم، تنخواہوں اور شہدا پیکج پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع، ناردرن بائی پاس، چترال اور سوات کی سڑکوں کی تعمیر سمیت تمام دور دراز علاقوں میں ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی پر کام کیا جا رہا ہے، غیر قانونی بھرتیوں کے باعث جامعات ڈیفالٹ کے قریب ہیں جنہیں خود انحصار بنانے کے لیے وائس چانسلرز سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، ڈاکٹروں کے سروس اسٹرکچر، صوابی بلاک کی تکمیل اور بند میڈیکل کالج کو مرحلہ وار فعال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔