نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا

کرائسٹ چرچ۔(انٹر نیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 نومبر سے ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں شروع ہو گا۔

سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

بھارتی ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ کیویز کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے۔ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھارت نے 2-3 سے جیتی تھی جبکہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 1-3 سے جیتی تھی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا ۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جو بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا تھا۔شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 27 نومبر سے یکم دسمبر ی تک کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *