Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

تہران ۔(انٹر نیشنل ڈیسک) ایران نےکہا ہے کہ اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق الزامات لگا کر امریکا کو ایک اور جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر ایران پر دواساز فیکٹریوں میں کیمیائی ہتھیار تیار کرنے اور چھپانے کا بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس الزام کا مقصد امریکا کو دھوکہ دے کر ایک اور جنگ میں شریک کرنا ہے تاکہ اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کر سکے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ ایران کیمیائی ہتھیار تیار کر رہا ہے۔