Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (ویب ڈیسک)این سی سی آئی اے کا آفیشل ویب سائٹ پر بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی سائبر سیفٹی گائیڈ کا اجرا کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے بزرگ شہریوں کی سائبر حفاظت کے لیے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر خصوصی سائبر سیفٹی گائیڈ متعارف کروا دیا ہے، اس گائیڈ کے ذریعے بزرگ شہریوں کو دھوکہ دہی پر مبنی فون کالز، فریب پر مبنی پیغامات، مشکوک لنکس اور ذاتی معلومات کے غلط استعمال سے بچا کے لیے ضروری حفاظتی تدابیر سے آسان اور قابلِ فہم انداز میں آگاہ کیا جائے گا، بزرگ شہریوں کو بتایا جائے گا کہ وہ نامعلوم نمبروں سے آنے والی مشکوک کالز، جعلی انعامی اسکیموں، بینک یا سرکاری ادارے کے نام پر مانگی جانے والی ذاتی معلومات اور مشکوک لنکس سے خود کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر کیا اقدامات کریں، اس اقدام کا مقصد بزرگ شہریوں کو سائبر فراڈ اور آن لائن دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنا، ان میں ڈیجیٹل شعور پیدا کرنا اور انہیں ڈیجیٹل دنیا میں اعتماد کے ساتھ محفوظ رہنے کی رہنمائی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے بلا خوف و خطر استفادہ کر سکیں، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا یہ کہنا تھا کہ بزرگ شہریوں کی آن لائن حفاظت این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بزرگ شہریوں کے اہلِ خانہ بھی اس گائیڈ سے استفادہ کریں اور اپنے بزرگوں کو سائبر فراڈ سے بچا کے بارے میں آگاہ کریں، بزرگ شہری اور ان کے اہلِ خانہ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے این سی سی آئی اے کی آفیشل ویب سائٹ https://nccia.gov.pk/seniors.html کا دورہ کریں جبکہ سائبر جرائم کی اطلاع سائبر انفو ایپ یا ہیلپ لائن 1799 پر دیں