Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان اے نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دے دی۔
دوحا میں کھیلے گئے میچ میں نیپال کی ٹیم 169 رنز کے تعاقب میں 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ مایان یادو 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔دیگر بلے بازوں میں بصیر احمد 11، دیو کھنال 8 اور کُشل بھُرتل 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ابھیشیک گوتم 1 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔نیپال کے چھ بلے باز بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور سفیان مقیم نے 3، 3 جبکہ محمد عمران نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ معاذ صداقت نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 42 اوورز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔قومی ٹیم کی جانب سے روحیل نظیر 64 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ حسن نواز 28، احمد دانیال 16، حیدر علی 15، معاذ صداقت 13، کپتان عبدالصمد 13، شمائل حسین 6، محمد حسنین 4 جبکہ فرحان یوسف، محمد عمران اور سفیان مقیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔نیپال کی جانب سے راشد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابھیشیک گوتم نے 2 اور سندیپ لمیچانے اور کُشل بھُرتل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔