پشاور انڈر-21 گیمز کیلئے آرچری ٹیم کے چنا ؤکے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز 12 اکتوبر سے پشاور میں شروع ہونگے

 اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پشاور انڈر-21 گیمز کے لئے آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز 12 اکتوبر سے پشاور سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہونگے۔ خیبرپختونخوا آرچری ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری سارہ خان نے بتایا کہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور 12 اکتوبر کو مردوں کے جبکہ 13 اکتوبر کو خواتین کے ٹرائلز منعقد ہونگے۔ ٹرائلز روزانہ دن 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہیں گے اور ٹرائلز میں یکم جنوری 2026 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔ منتخب ٹیم آئندہ ماہ نومبر میں پشاور انڈر-21 گیمز میں شرکت کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *