Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ایران[انٹرنیشنل ڈیسک]ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ’ایران کی موجودہ صورتحال ملک کے مشکل ترین حالات میں سے ایک ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق محسن رضائی نے حکومت کے اقتصادی رابطہ مرکز کے اجلاس میں یہ بھی کہا کہ ’امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا عمل انتہائی سنجیدہ ہے۔‘رپورٹس کے مطابق اس اجلاس میں وزیرِ جهادِ کشاورزی نے بنیادی اشیا کی فراہمی اور زرعی شعبے کی صورتحال پر بھی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ ’موجودہ حالات میں ملک کی ضرورت کی اشیا کی کوئی قلت نہیں ہے۔امریکی پابندیوں میں اضافے کے ساتھ ایرانی معیشت پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، جس کے باعث ایرانی مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔بہت سے کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ کرنسی کی قیمت بڑھنے سے ان کے لیے سامان فروخت کرنا مشکل ہو گیا ہے، کیونکہ خریدار موجود ہونے کے باوجود انہیں وہی سامان دوبارہ زیادہ قیمت پر خریدنا پڑتا ہے۔