ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ

امریکہ [انٹرنیشنل ڈیسک]امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنیچر کی شب جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع مشکل راستے یا آسان راستے سے حل ہو سکتا ہے۔ٹرمپ نے اوہائیو کے شہر وینڈالیا میں ایک ریلی میں شرکت کے لیے وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوتے ہوئے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایران کے بارے میں مجھے ایک فیصلہ کرنا ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی اقدامات اور کارروائیوں کے نتیجے میں ایران ’شدید کمزور‘ ہو چکا ہے اور اس نے ’جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے تقریباً تمام منصوبے ترک کر دیے ہیں۔تاہم ایران مسلسل جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش کی تردید کرتا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *