Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ٹنڈوالہ یار(ویب ڈیسک)عوام کے محافظ لٹ گئے، ڈیوٹی سے گھر جانے والے دو پولیس اہلکار کو مسلح ڈاکوں نے لوٹ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں امن و امان کی صورتحال پر ایک بار پھر سوالیہ نشان اٹھ گیا ہے جہاں عوام کے محافظ ہی مسلح افراد کے ہاتھوں لٹ گئے۔ بکیرا شریف تھانے کے دو پولیس اہلکاروں کو 8 مسلح ملزمان نے راستہ روک کر لوٹ لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جانے والے اہلکار عباس پتافی اور ریاض پتافی کو راستے میں روکا گیا۔ ڈاکوں نے انتہائی چالاکی کے ساتھ سڑک پر کیلے کے تنے رکھ کر ان کا راستہ بند کیا تھا۔ملزمان نے اسلحہ کے زور پر دونوں اہلکاروں سے موٹرسائیکل، نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا اور آسانی سے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس حکام کی جانب سے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔