سرپلس 2لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا طریقہ کار طےچینی کی برآمد ایل سی ایٹ سائٹ یا ایڈوانس پیمنٹ پر ہوگی، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی`

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے ملک سے سرپلس 2لاکھ ٹن چینی برآمد کا طریقہ ار طے کرلیا۔وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے چینی کی برآمد سے متعلق فیصلوں پر اسٹیٹ بینک کو مراسلہ تحریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی برآمد پر شپمنٹ کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہوگی۔مراسلے میں کہا گیا کہ چینی کی برآمد ایل سی ایٹ سائٹ یا ایڈوانس پیمنٹ پر ہوگی، ایکسپورٹ پروسیڈز کی رپورٹنگ اسٹیٹ بینک کے ضوابط کے مطابق ہوگی۔اسٹیٹ بینک نے 2 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کیلئے مجاز ڈیلرز کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں، شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مل وائز کوٹہ کے مطابق فنانشل انسٹرومنٹ جاری ہوگا۔ایس بی پی کے سرکلر کے مطابق چینی کی شپمنٹ صرف بذریعہ بحری راستہ ہوگی، مجاز ڈیلرز ٹرانزیکشن کی ڈیو ڈیلیجنس اور کلائنٹ کی بونافائیڈز کی تصدیق کریں گے۔سرکلر کے مطابق مجاز ڈیلرز کو تمام صارفین کو ہدایات سے آگاہ اور مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ای سی سی اوروفاقی کابینہ نے گزشتہ ماہ 2 لاکھ ٹن سرپلس چینی برآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *