Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ سیاسی مسائل کے سیاسی حل کیلئے حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مشترکہ طور پر سیاسی بات چیت کرنے کی پاکستان پیپلز پارٹی کی تجویز قبول کر لی ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کی فعال حمایت کے ساتھ دہشت گردی کا چیلنج پاکستان کی بقا ء کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان مذاکرات کے اختتام پر اپوزیشن غیر مشروط طور پر اپنا لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرے گی جس کے بعد ہم بحیثیت قوم متحد ہو کر دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کر سکیں گے اور ہمسایہ ممالک سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹ سکیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر ممکن آئینی ذریعے سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پُرعزم رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔