کرکٹ ورلڈکپ 2027کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

لاہور(اویب ڈیسک)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2027کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ کتوبر سے 21 نومبر 2027 تک کھیلے جانے والا ایونٹ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائےگا۔ 12ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ میں ایک سے زائد مقابلے متوقع ہیں ۔ پاکستان اور بھارت کا پہلا مقابلہ گروپ اے میں 10 اکتوبر کو ہوگا۔روپ اے میں پاکستان ،بھارت،آسٹریلیا، افغانستان ،زمبابوے اور کوالیفائر ون شامل ہیں۔گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش،نیوزی لینڈ اور کوالیفائر بی شامل ہیں۔2 سے 6 اکتوبر تک سپر سیریز کی ٹاپ ٹیم اور فرروی 2027 ورلڈکپ کوالیفائر کی ونر گروپ اے اور بی میں براہ راست کوالیفائی کریں گے۔12 ٹیموں کے دوگروپس کی ٹاپ 6 ٹیمیں اور ساتویں بہترین ٹیم سپر سیون کے لیے کوالیفائی کرے گی۔پاک بھارت ٹیمیں سپر سیون میں پہنچیں تو دونوں ٹیموں کا دوسرا مقابلہ 7 نومبر کو ہوگا۔سیمی فائنل 17 اور 18 نومبر کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائےگا، ایونٹ کا فائنل 21 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *