Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کل ملاقات کا پیغام موصول ہوا جسے قبول کر لیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھجوایا گیا پیغام ’اپوزیشن اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں‘ قبول کیا گیا۔انھوں نے مزید کہا کہ کل دوپہر 12 بجے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفتر میں اپوزیشن اور حکومتی وفود کے درمیان ملاقات ہو گی۔ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق اپوزیشن سے ملاقات کرنے والے وفد میں حکومت کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین بھی شامل ہوں گے۔ایوانِ صدر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سکیورٹی کی صورتحال پر ’تشویش کا اظہار کیا گیا اور طے پایا کہ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ وفد کل (جمعہ کو) پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات اور موجودہ سیاسی صورتحالپر مذاکرات کرے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی وفد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام شامل ہوں گے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر اور اعجاز جکھرانی کریں گے۔