انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں گنجائش پیدا کرنے کیلئے 700قیدی رہا ,جلد رہا ہونے والے قیدیوں کی نگرانی کے لیے انہیں الیکٹرانک ٹیگ پہنایا گیا ہے،برطانویم یڈیا

لندن(انٹر نیشنل ڈیسک)انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں سے جلد رہائی کی اسکیم کے تحت 700 قیدی جیل سے رہا کردیئے گئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 19 ماہ تک کی سزا پانے والے قیدی اب سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کرنے پر رہائی کے اہل ہیں، تاہم قتل و غارت، زیادتی، گرومنگ جرائم میں سزا پانے والے جلد رہائی کے حق دار نہیں ہیں،جلد رہا ہونے والے قیدیوں کی نگرانی کے لیے انہیں الیکٹرانک ٹیگ پہنایا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق  آئندہ برس جون تک مجموعی طور پر ساڑھے 4 ہزار قیدیوں کو جلد رہائی کی اسکیم کے تحت رہا کیا جائے گا۔دوسری جانب گھریلو تشدد سے متاثرہ خواتین نے مجرموں کی جلد رہائی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *