بلوچستان ضلع قلعہ سیف اللہ اور لورالائی میں دو نئی جیلوں کی تعمیر مکمل ہوگئی،دونوں جیلیں عنقریب محکمہ جیل کے حوالے سے کردی جائیں گی

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان ضلع قلعہ سیف اللہ اور لورالائی میں دو نئی جیلوں کی تعمیر مکمل ہوگئی،دونوں جیلیں عنقریب محکمہ جیل کے حوالے سے کردی جائیں گی،نئی جیلوں کی تعمیر سے صوبے میں گنجائش سے زائد قیدی رکھنے والی چار جیلوں میں گنجائش پیدا ہوسکے گی۔محکمہ جیل کے حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں نئی تعمیر ہونے والی ڈسٹرکٹ جیل میں ڈھائی سو سے تین سو قیدیوں کی گنجائش ہے، اس جیل میں مسلم باغ،قلعہ سیف اللہ کے علاقوں کے قیدی رکھے جائیں گے، اسی طر ح لورالائی میں تعمیر کی گئی نیو سنٹرل جیل لورالائی میں بھی تین سو کے لگ بھگ قیدی رکھنے کی گنجائش ہے اس جیل میں لورالائی،بارکھان، کوہلو، موسی خیل اور رکھنی کے علاقوں کے انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ قیدی رکھے جائیں گے جس سے مچ اور سبی جیل کے قیدیوں کی تعداد میں کمی آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *