کچھی کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈاکو مسافر سے لاکھوں روپے نقدی اور دیگرقیمتی اشیاء چھین کرفرار

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) کچھی لمجی قومی شاہراہ پر ڈاکووں کی لوٹ مار متعدد گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھون روپے نقدی سینکڑوں موبائل فونز ودیگر قیمتی سامان چھین لیا واقعے کے خلاف مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کا شدید احتجاج قومی شاہراہ بلاک سندھ بلوچستان کے درمیان گھنٹوں بھر ٹریفک معطل ہزاروں افراد پھنس کر رہ گئے پولیس کے مطابق کچھی پولیس تھانہ حاجی شہر ملجی دشتی ٹاور کے مقام پر قومی شاہراہ پر درجنون مسلح ڈاکووں نے قومی شاہراہ پر دن گیارہ بجے کے قریب ناکہ لگا کر لوٹ مار کرتے رہے مسلح ڈاکوون نے ویگنون مسافر کوچز ٹرک مزدہ کار گاڑیوں کے ڈرائیورز مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی سینکڑوں موبائل فونز گھڑیاں ودیگر قمیتی سامان چھین کر بااسانی فرار ہوگئے واقعے کے خلاف مسافر اور ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج بن گیے قومی شاہراہ کو بلاک کردیا گیا جس سے سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک گھنٹوں بھر معطل رہی جس سے ہزاروں افراد پھنس کر رہ گئے اور ان کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مزاکرات کرکے روڈ کھول دی گئی جبکہ پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *