بھاگ اور اوستہ محمد میں نامعلوم مسلح ڈاکو 5افراد سے موٹرسائیکلیں،نقدی اور موبائل چھین کرفرار

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) بھاگ اور اوستہ محمد ڈکیتی رہزنی اور موٹر سائیکل چھینے کے مختلف واقعات ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر ایک ڈاکٹر سمیت پانچ افراد سے موٹر سائیکلوں نقدی اور موبائل فون چھین لیے گیے ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق اوستہ محمد کے قریب پولیس تھانہ باغ ہیڈ کی حدود احمد آباد کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ہمت علی سہو سے موٹر سائیکل نقدی موبائل فون ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق بھاگ ناڑی سٹی میں سول اسپتال بھاگ کے سامنے ڈاکٹر علی کی کھڑی موٹر سائیکل نا معلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے بھاگ مین بازار میں صبح کے اوقات کار میں مقامی تاجر عبدالنبی سے موٹر سائیکل نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے بھاگ ہی میں قبرستان کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر سمیر احمد پہوڑ سے موٹر سائیکل نقدی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ بھاگ صدر پولیس تھانے کی حدود پیر تیار غازی روڈ پر ڈاکووں نے سکول ٹیچر سے موٹر سائیکل نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *