Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے اپنی رہائش گاہ پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے مختلف علاقوں کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل، مشکلات اور شکایات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے عوامی وفود اور شہریوں کے مسائل توجہ اور تحمل کے ساتھ سنے اور متعلقہ محکموں و حکام کو عوامی شکایات کے فوری ازالے اور مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔کھلی کچہری کے دوران عوام نے مختلف امور بالخصوص بنیادی سہولیات، ترقیاتی کاموں، صحت، تعلیم، بجلی، سڑکوں اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں۔ صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ عوامی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی محور ہے، عوام سے براہِ راست رابطہ اور ان کے مسائل سننا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو متحرک کیا جا رہا ہے اور جہاں فوری نوعیت کے مسائل ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر مسائل کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اور متعلقہ حکام کے ذریعے ان کے حل کو یقینی بنانا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر عوام نے صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد اور ان کے مسائل براہِ راست سننے پر اظہارِ تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ پیش کیے گئے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ادارے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔