Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ [ویب ڈیسک]بلوچستان کے ضلع پشین میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس تھانے پر حملہ کیا ہے۔سرکاری حکام کے مطابق حملہ بدھ کی شب بوستان کے علاقے میں واقع پولیس تھانے پر کیا گیا۔پشین میں پولیس اہلکار نے فون پر میڈیا کو بتایا کہ تقریباً 30 سے 40 مسلح افراد نے تھانے پر حملہ کیا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ان کے مطابق رات گئے تک پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ جاری تھا، جبکہ حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے اور حملے کو ناکام بنانے کے لیے پشین سے مزید پولیس نفری بوستان روانہ کی گئی ہے۔پولیس اہلکار کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم حملہ آوروں نے تھانے کے باہر کھڑی تین گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا۔بوستان بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے شمال مشرق میں اندازا 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ بوستان سمیت پشین کی آبادی مختلف پشتون قبائل پر مشتمل ہے۔گذشتہ ماہ بوستان سے آگے کوئٹہ ژوب ہائی وے پر خانوزئی کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملہ کیا گیا تھا۔ جبکہ اس سے قبل زیارت کراس کے علاقے میں کسٹمز کے ویئر ہائوس پر حملہ کیا گیا تھا جس میں چھ سکیورٹی اہکاروں کے علاوہ محکمہ کسٹمز کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہو گئے تھے۔تاہم سرکاری حکام نے جوابی کارروائی میں دس حملہ آوروں کو بھی ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔ کسٹمز ویئر ہائوس پر ہونے والے حملے میں بڑی تعداد میں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔