Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نیاانکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں15اکتوبرتک توسیع کردی ۔بدھ کویہاں جاری سرکلرکے مطابق مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواستوں پر ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 214A کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ان افراد کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 30 ستمبر 2026 سے بڑھا کر 15 اکتوبر 2026 کردی گئی ہے، جو 30 ستمبر تک اپنے ریٹرن جمع کرانے کے پابند تھے۔ ایف بی آر کے مطابق تاریخ میں توسیع مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کے پیش نظر کی گئی ہے۔