لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

لکی مروت(ویب ڈیسک) سلیمان خیل میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سلیمان خیل میں فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *