میر رضا کیس: اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے مزید سوالات کمیشن کو جمع کرا دیے

کراچی(ویب ڈیسک) میر رضا قتل کیس میں اہل خانہ کے وکیل جبران ناصر نے مزید سوالات جوڈیشل کمیشن کو جمع کرا دیے۔جبران ناصر نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی آزاد خان اور ڈی آئی جی فرخ لنجار کے لیے سوالنامے جمع کرائے گئے ہیں، تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی کے لیے بھی سوالات جمع کروائے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیشن سے اب تک 10 شہریوں نے براہ راست رابطہ کیا ہے، شہریوں نے کرپٹو ٹریڈنگ میں شارٹ ٹرم اغوا کے واقعات پر تحفظات ظاہر کیے، شہریوں نے کمیشن سے کرپٹو ٹریڈنگ کے حوالے سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *