ڈیرہ مراد جمالی بھاگ لانڈھی شریف اور اوستہ محمد چوری ڈکیتی رہزنی لوٹ مار کے مختلف واقعات لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی گئی

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی بھاگ لانڈھی شریف اور اوستہ محمد چوری ڈکیتی رہزنی لوٹ مار کے مختلف واقعات لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی گئی جبکہ تین موٹر سائیکل موبائل فون بھی چھین لیے گئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر پولیس تھانے کی حدود چھتر روڈ پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر مور زادہ جمالی سے موٹر سائیکل نقدی اور موبایل فون چھینکر فرار ہوگئے کچھی پولیس تھانہ صدر بھاگ ناڑی کی حدود پیر تیار غازی روڈ پر گورنمنٹ ٹیچر اپنی سرکاری ڈیوٹی دینے کے بعد ڈاکوون کے ہتھے چڑھ گئے مسلح ڈاکووں نے استاد محبوب احمد عطار اور استاد الطاف حسین سے دو موٹر سائیکل دو موبائل فون ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے نصیراباد پولیس تھانہ لانڈھی کی حدود نوتال گنداواہ روڈ پر کویٹہ سے گنداواہ جانے والی مسافر ویگن کے مسافروں سے نا معلوم مسلح افراد نے لاکھون روپے نقدی درجنوں موبائل فون ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ اوستہ محمد مین دن دھاڑے علی گوہر کی شاپ پر مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر نقدی ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *