مٹھڑی میں ویگن اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7افرادزخمی

بولان(ویب ڈیسک)کچھی کے علاقے مٹھڑی کے قریب قومی شاہراہ N65 پر ویگن اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور سمیت سات افراد زخمی ہوگئے حادثہ قومی شاہراہ پر مٹھڑی کے قریب پیش آیا جہاں ویگن اور مزدا ٹرک آپس میں ٹکرا گئے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں اللہ داد ولد امداد سکنہ شکارپور، شفیق ولد ایوب سکنہ شکارپور، گلاب ولد مرید خان سکنہ کوئٹہ، نعمت خان ولد ظاہر احمد سکنہ کوئٹہ، ولی محمد ولد محمد اشرف سکنہ کوئٹہ جبکہ دو دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *