Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اوتھل (ویب ڈیسک) ایس ایچ او لاکھڑا عبدالجلیل سومرو کی کامیاب کارروائی، پولیس تھانہ فورٹ ڈسٹرکٹ حیدرآباد سندھ کو مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او لاکھڑا عبدالجلیل سومرو نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دوران سنیپ چیکینگ ناکہ کھارکچہ کے مقام سے پولیس تھانہ فورٹ ڈسٹرکٹ حیدرآباد سندھ کے مقدمہ نمبر 12/2022 بجرم 337/A ق د، 354-506 بی۔ 147- 148-149 ت پ میں مطلوب اشتہاری مجرم سیوا ولد تھرمل سکنہ پاڑو باگڑی بازار بالا تحصیل ھالا ڈسٹرکٹ مٹیاری سندھ کو گرفتار کر لیا۔اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے متعلق تھانہ فورٹ ڈسٹرکٹ حیدرآباد سندھ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔