اے آئی سے جعلی ویڈیو بنانے والوں کو جیل بھیج دینا چاہیے، سلمان خان شدید برہم

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے جعلی ویڈیو بنانے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔اداکار نے حال ہی میں اپنے رئیلیٹی شو ’بگ باس 20‘ میں سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔سلمان خان نے کہا کہ کسی نے اے آئی ویڈیو بنائی یا اے آئی کے ذریعے آواز ڈب کی تو یہ غلط ہے، اے آئی اتنی ترقی کر چکا ہے کہ یہ بہت خوفناک صورتحال ہے اور انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔سلمان خان کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ان کے دفاع میں سامنے آگئے انہوں نے کہا کہ آپ نے کوئی بات کی اور کسی نے اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے اس میں ردوبدل کرکے کسی کو گالی دلوادی، آپ جانتے ہیں وہ کیا کر رہے ہیں؟ وہ اے آئی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ خود بھی اس قسم کے مواد کا شکار رہ چکے ہیں، جو لوگ یہ نہیں جانتے کہ یہ مواد اے آئی سے تیار کردہ ہے، وہ شاید یہ پوسٹ کردیں کہ سلمان خان وہاں موجود تھے لیکن جو لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں اور پھر بھی ایسی ویڈیو بناتے ہیں، وہ کس قسم کے لوگ ہیں؟ سلمان خان نے کہاکہ ایسے لوگوں کو جیل بھیج دینا چاہیے، جب تک ایک دو ایسے لوگ جیل نہیں جائیں گے، تب تک یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے، اس حوالے سے قانون سازی ہونی چاہیے اور سوشل میڈیا پر سنسرشپ کا نظام بھی ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *