یوکرین روسی آئل ریفائنریوں پر حملے کم کرنے پر آمادہ ہے، امریکی صدر

واشنگٹن(انٹر نیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے روس کے ایندھن اور توانائی کے شعبے، بالخصوص آئل ریفائنریوں پر حملے کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس پر زیلنسکی نے ایسا کرنے کا امکان ظاہر کیا۔ٹرمپ نے کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہاکہ روسی ریفائنریوں پر حملوں کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے زیلنسکی سے بات کرتے ہوئے انہیں روس کی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے میں کچھ نرمی برتنے کا کہا۔امریکی صدر کے مطابق یوکرین نے جواب دیا کہ یوکرین ممکنہ طور پر ایسا کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *