Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کھٹمنڈو(انٹر نیشنل ڈیسک)نیپال میں جاری مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 5 لاپتا ہوگئے۔ وزیر اعظم بالیندر شاہ نے بتایا کہ حادثات میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 747 خاندان متاثر ہوئے، 143 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 51 کو جزوی نقصان پہنچا۔وزیر اعظم نے کہا کہ خراب موسم کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں آمدورفت متاثر ہوئی اور سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک درجن سے زائد سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے قومی ترسیلی نظام کے ذریعے ایک ہزار 13.2 میگاواٹ بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی جبکہ ٹرانسمیشن ٹاورز گرنے کے باعث مجموعی طور پر 318 میگاواٹ صلاحیت کے پن بجلی منصوبے بند کردیے گئے ہیں۔وزیر اعظم بالیندر شاہ نے خبردار کیا ہے کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔