سعودی عرب میں سکول عارضی طور پر بند، ایک ہفتے تک آن لائن کلاسز ہوں گی

ریاض(انٹر نیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کئی سکولوں نے والدین کو اطلاع دی ہے کہ کلاسیں ایک ہفتے کے لیے آن لائن منعقد کی جائیں گی۔سکول انتظامیہ نے بندش کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی۔ تاہم یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان تنازع دوبارہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ابھی تک سعودی حکام نے سکولوں کی بندش یا دوبارہ معمول کے مطابق کلاسوں کے آغاز کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *