کچھی،لمجی اور بھاگ ناڑی میں مسلح ڈاکووں کی لوٹ مار، مسافر کوچ پر فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ تین زخمی

 ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) کچھی،لمجی اور بھاگ ناڑی میں ڈاکووں کی لوٹ مار اور مسافر کوچ پر فائرنگ ایک مسافر جانبحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ڈاکو لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق کچھی پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود لمجی کے مقام پر گزشتہ شب کوئٹہ سے نواب شاہ جانے والی مسافر کوچ پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک مسافر محمد جمن کھوسو موقع پر ہی جانبحق جبکہ دیگر تین مسافر شدید زخمی ہوگئے جبکہ ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئے واقعے میں ہلاک و زخمیوں کو سبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کچھی بھاگ سٹی پولیس تھانے کی حدود حامد بستی کے مقام پر بھاگ سے کویٹہ جانے والی ویگن کے مسافر کو ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اور فرار ہوگئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *