صوبائی خزانوں اور منصوبوں پر بڑا قانونی بحران! آل بلوچستان کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے ایک اقدام نے سب کو ششدر کر دیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک عبدالغفار مندوخیل،صدر میر عبدالسلام لانگو کی زیر صدارت آل گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی، مختلف ڈویژن اوراضلاع کے عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری ملک مجیب مہترزئی، صلاح الدین کبزئی،سرور جان مندوخیل،محمد ادریس جان لانگو،سراج خان کاکڑ،میر بیروز ملازئی،سمیع اللہ کاکڑ، حاجی محمد ابراہیم اچکزئی،میر ابرار رئیسانی، میر عدنان لہڑی، میر سلیم بنگلزئی،صاحبزادہ بسم اللہ خان اوردیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 3اکتوبر کو ہونے والی تقریب حلف برداری کے انتظامات کو حمتی شکل دی گئی اور تقریب کے انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک عبدالغفار مندوخیل، میر عبدالسلام لانگو، ملک مجیب مہترزئی اوردیگر نے کہا کہ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرزایسوسی ایشن بلوچستان بھر کے ٹھیکیداروں کی نمائندہ تنظیم ہے جو آئین و منشور کے اندر رہتے ہوئے ٹھیکیدا ر برادری کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی سیکرٹریز اور تمام محکموں کے افسران سے مطالبہ ہے کہ وہ ٹینڈر کے عمل کو صاف اورشفاف بنائیں اورٹھیکیدار برادری کو غیرضروری تنگ کرنے اور من پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی(BSDI) میں ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران کی جانب سے ٹینڈر اوپن کرنے کی بجائے اپنے من پسند افراد کو نوازا جارہا ہے جس کی آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن مذمت کرتی ہے اورBSDIکے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ جہاں کہیں بے ضابطگی،طریقہ کار کی خلاف ورزی یا کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے صوبائی پی ایس ڈی پی کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جو آج الحمد اللہ باضابطہ ژطور پرسماعت کیلئے منظورہوچکی ہے اوراس سلسلے می ں تمام متعلقہ فریقین کو باقاعدہ نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ آج ایک بار پھر یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ہی وہ واحد منظم پلیٹ فارم ہے جو پورے بلوچستان کے ٹھیکیداروں کی نمائندگی کر رہا ہے اور اپنے حقوق کے لیے ہر آئینی، قانونی اور جمہوری راستہ اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *