Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ریاض (انٹر نیشنل ڈیسک)سعودی ٹورازم اتھارٹی کے ایک وفد نے چین کا تین روزہ دورہ مکمل کیا جس کا مقصد مزید چینی سیاحوں کو مملکت کی جانب راغب کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور کاروباری شراکت داری کو مضبوط بنانا تھا۔باہمی تعاون، ڈسٹری بیوشن کے ذرائع کو وسعت دینے اور چینی سیاحوں کے لیے مصنوعات اور خدمات تیار کرنے پر بات کرنے کے لیے اتھارٹی کے سربراہ عقیل الشیبانی کی قیادت میں وفد نے چین کی معروف سفری، سیاحتی اور کاروباری کمپنیوں کے حکام اور نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وفد نے مملکت کے مقبول ترین سیاحتی مقامات – جن میں العلا، بحیر احمر کا ساحل، امالا، ریاض اور جدہ شامل ہیں – کے ساتھ ساتھ پورے سال کے بین الاقوامی کھیلوں، ثقافتی اور تفریحی تقریبات کو بھی نمایاں کیا۔اس سلسلے میں الشیبانی نے کہاکہ چین سعودی عرب کے سیاحتی شعبے کے لیے ایک اہم اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2025 میں چینی سیاحوں کی تعداد میں 48 فیصد اضافہ ہوا اور اس بات پر زور دیا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے مواقع پیدا ہوئے۔انہوں نے مزید کہاکہ اتھارٹی سرکاری اور نجی شعبے کے شراکت داروں کے ہمراہ کام کر رہی ہے تاکہ سعودی سیاحتی مقامات تک رسائی کو بہتر اور چینی سیاحوں کے لیے سفر کو آسان تر کیا جائے۔الشیبانی نے کہاکہ اتھارٹی اور اس کے شراکت داروں نے 10 ایسے سیاحتی مقامات کا نیٹ ورک تیار کیا ہے جو چینی سیاحوں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔وفد نے بیجنگ میں سعودی سفارت خانے کے زیرِ اہتمام سعودی یوم الوطنی کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔