ایران کی اپنی پروازوں پر پابندی کے جواب میں فوجی کارروائی کے منصوبے کی تردید

تہران (انٹر نیشنل ڈیسک)ایران نے نئی امریکی پابندیوں کے تناظر میں اپنی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے جواب میں کسی بھی عسکری کارروائی کی منصوبہ بندی کی تردید کردی۔ دوسری طرف ان ممالک کی فہرست طویل ہوتی جا رہی ہے جنہوں نے ایرانی طیاروں کی آمد کو روک یا معطل کر دیا ہے۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹریٹ نے کہا کہ یہ دعوی کہ تہران حالیہ فضائی پابندیوں کا عسکری جواب دے گا مسترد کیا جاتا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس بات کی بھی توثیق کی گئی کہ کچھ غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے متعلقہ ممالک کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو کچھ ہوائی اڈوں کے خلاف سول آپشنز کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *