Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

چھتر(صباءنیوز)ایکسائز پولیس نصیرآباد کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں آئس برآمد، اسمگلر گرفتار تفصیلات کے مطابق ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس آفیسر نصیرآباد جاوید احمد بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز حاجی محمد خان لہڑی، سیکرٹری ایکسائز ظفر بخاری اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز محمد زمان خان کی خصوصی ہدایات پر ایکسائز پولیس نصیرآباد نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آئس برآمد کرکے ایک مبینہ اسمگلر آصف جمالی کو گرفتار کرلیا جاوید احمد بلوچ کے مطابق ایکسائز پولیس نصیرآباد نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آئس برآمد کی، جبکہ گرفتار ملزم آصف جمالی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ کارروائی انچارج انسپکٹر علی نواز لہڑی کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی، جس میں انسپکٹر خیر جان بلوچ اور کانسٹیبلان مصری عمرانی، فتح علی لہڑی، عبدالغنی لہڑی، عبدالغفار، امداد حسین، عابد علی، محمد یوسف، مختیار احمد ساسولی اور وکیل احمد نے حصہ لیا ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس آفیسر نصیرآباد جاوید احمد بلوچ نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ ایکسائز کی جانب سے مو¿ثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے محکمہ ایکسائز کے افسران اور اہلکار اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہے ہیں، جبکہ آئندہ بھی منشیات کی ترسیل اور اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ایکسائز حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ برآمد ہونے والی آئس کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے