واشنگٹن(ویب ڈیسک)چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران اعلان کیا ہے کہ چین دو دیوہیکل پانڈاز امریکہ کے اٹلانٹا چڑیا گھر بھیجے گا، جسے چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کی ایک نئی کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ دو پانڈاز ’پنگ پنگ‘ اور ’فو شوانگ‘ چند روز میں اٹلانٹا چڑیا گھر پہنچیں گے، جبکہ چینی صدر نے دیوہیکل پانڈا کو ’چینی اور امریکی عوام کے درمیان دوستی کا سفیر‘ قرار دیا۔