مصنوعی ذہانت کے خطرات، امریکہ اور چین کا کمیونیکشن چینل قائم کرنے پر اتفاق

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ اور چین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے جڑے متوقع خطرات اور حوادث سے نمٹنے کے لیے ایک باقاعدہ کمیونیکیشن چینل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ہونے والے حالیہ سربراہی اجلاس کے بعد سامنے آئی ہے جس میں گفتگو کا بڑا محور مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے چیلنجز رہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ فیکٹ شیٹ کے مطابق دونوں ممالک نے اے آئی کے فائدے اور خطرات پر تبادلہ خیال کے لیے ’یو ایس – چائنا سپر انٹیلی جنس ڈائیلاگ‘ کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *